سکندر کو اسلحہ فراہم کرنیوالے ملزم اختر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع
پولیس نے عدالت سے ملزم کے مزید 14 کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے 11 روز کی توسیع کے احکامات جاری کئے
اسلام آباد واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
ملزم کو آج کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزم اختر کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد 16 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملزم اختر سے واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔