وزیراعلی کے پی کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکازنوٹس جاری

وزیراعلی نے قبائلی علاقوں میں نوجوانوں کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء کیا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2019
وزیراعلی نے قبائلی علاقوں میں نواجونوں کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء کیا تھا

قبائلی علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعلی کے پی محمود خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعلی کے پی محمود خان کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکازنوٹس پرنسپل سیکرٹری ٹوسی ایم کے نام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعلی نے قبائلی علاقوں میں نواجونوں کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء کیا تھا، جس پرالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کوبھی حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے دورے سمیت علی محمد خان مہرکے انتقال پرتعزیت اورجی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روزکے اندرجواب طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں