کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں الیکشن کمیشن

کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 30 سے 35 دنوں پر مشتمل ہوگا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 05, 2013
کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 30 سے 35 دنوں پر مشتمل ہوگا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان شیر افگن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 43 کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن شیر افگن کے مطابق ملک بھر کے کنٹومنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا، جبکہ انتخابی شیڈول رواں ماہ کے آخری ہفتے جاری کیا جائے گا، کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 30 سے 35 دنوں پر مشتمل ہوگا، تاہم بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں اور کنٹونمنٹ علاقوں میں 15 ستمبر یا اس کے چند روزبعد بلدیاتی الیکشن کرانے کی ہدایت کررکھی ہے، اس سلسلے میں سندھ اور پنجاب حکومتوں نے سپریم کورٹ سے بلدیاتی انتخابات کے لئے 6 ماہ کا وقت مانگا تھا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اکتوبر میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حامی بھر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔