بنوں میں گرلز اسکول کے قریب دھماکا 7 بچیوں سمیت 14 افراد زخمی

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک September 05, 2013
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو آن لائن

محلہ زرگراں میں اسکول کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 7 بچیوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے محلہ زرگراں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر ایک میں چھٹی ہوتے ہی دھماکا ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 7 بچیوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخموں کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد اسکول کے سامنے نالے میں نصب کیا گیا تھا، جبکہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں