اقوام متحدہ کا اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دینا بہت بڑی کامیابی ہے وزیرخارجہ

فیصلہ بین الاقوامی اداروں کے پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک June 21, 2019
فیصلہ بین الاقوامی اداروں کے پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دینا بہت بڑی کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2008 میں میریٹ دھماکہ کے بعداقوام متحدہ نے اسلام آباد کو "نان فیملی اسٹیشن" قراردیا تھا لیکن اب اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ فیملی اسٹیشن ڈیکلیئر کر دیا ہے جو بہت بڑی کامیابی اوربین الاقوامی اداروں کے پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے جس پر فارن آفس کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم سرمایہ کاری کو اور دو طرفہ تجارت کو بڑھائیں، ویزہ لبرلائزیشن سے امید ہے اقتصادی نقل وحرکت میں بھی بہتری پیدا ہوگی، ہمارا کاروباری کلائنٹس سے ملنے دبئی جاتا تھا اب وہ یہاں آسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں