کراچی میں امن کیلئے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے مثبت فیصلوں میں شانہ بشانہ ہیں الطاف حسین

کراچی میں قیام امن اور لوٹ مار کے خاتمے کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے، الطاف حسین


ویب ڈیسک September 05, 2013
وفاقی کابینہ کے وفد کا کراچی دورہ خوش آئند ہے اور خوشی ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندہ وفود سے ملاقاتیں کیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کراچی میں قیام امن کے لئے وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی کابینہ کے مثبت فیصلوں میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے وفد کا کراچی کا دورہ خوش آئند ہے اور خوشی ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندہ وفود سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کراچی میں قیام امن کے لئے آئین وقانون کے تحت جو بھی اقدامات تجویز کرے گی مجھ سمیت کراچی کا ہر فرد ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ملک کی بقا کے لئے کراچی میں قیام امن، ہر قسم کی دہشت گردی اور لوٹ مار کے خاتمے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں