ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

مرکزی بینک کے پاس 4 ارب 82 کروڑ 29 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 17 کروڑ 54 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔


ویب ڈیسک September 05, 2013
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، ۔فوٹو : ایکسپریس

ساڑھے چار برس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 9 ارب 99 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 38 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد صرف 4 ارب 82 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں دوسری جانب شیڈولڈ کمرشل بینکوں کے پاس ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 17 کروڑ 54 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے سال برس کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ کم ترین سطح ہے اس سے قبل جنوری 2009 میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں