احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

حکومت پاکستان کی طرف سے آج تک نیب کو کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا، نیب


ویب ڈیسک June 21, 2019
حکومت پاکستان کی طرف سےآج تک نیب کوکوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا، نیب، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا احتساب سے متعلق بیان مسترد کردیا جب کہ چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ احتساب کا عمل نیب نہیں بلکہ حکومت کررہی ہے، نیب نے وفاقی وزیرکے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

ترجمان نیب کے مطابق فواد چوہدری کا یہ کہنا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں، حقائق کے منافی ہے اور وفاقی وزیر کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سےآج تک نیب کوکوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا جب کہ فواد چوہدری کا بیان نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کی پیمرا سے مصدقہ کاپی حاصل کرکے وفاقی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں