حکومت اورعوام کے ایک ہونے تک قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے وزیراعظم

قوم ٹیکس چوروں کی فکر نہ کرے میں ان چوروں کو نہیں چھوڑنے والا، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 21, 2019
وزیراعظم کا پیغام کچھ دیر بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہوگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے ایک ہونے تک قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔

قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، باربارکہہ چکا ہوں پچھلےدس سال میں ہمارا قرض 30 ہزار ارب پرآ گیا ہے، جتنا ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں نصف سود میں چلا جاتا ہے اور اب سود کی ادائیگیوں کیلئے قرضے لے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا یہ حال کرپشن اور ٹیکس چوری کی وجہ سے ہوا ہے لیکن اس مشکل وقت سے ہم آرام سے نکل سکتے ہیں ہماری قوم مشکل میں ساتھ دینے والی ہے، ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے قوم کے تعاون کی ضرورت ہے، جب تک حکومت اور عوام ایک نہیں ہوتے ہم قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، قوم ٹیکس چوروں کی فکر نہ کرے میں ان چوروں کو نہیں چھوڑنے والا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے عوام کے پاس اپنے اثاثے ڈکلیئرکرنےکا سنہری موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں، تیس جون تک عوام ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ڈکلیئر کر سکتےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں