کراچی بندرگاہ کے ذریعے اسلحہ منگوایا نہ ہمارا کوئی کنٹینرچوری ہوا امریکی سفارتخانہ

امریکا کراچی سے آنے اور جانے والے تمام سامان کا حساب رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی سفارتخانہ


ویب ڈیسک September 05, 2013
پاکستان اور دیگر ممالک کوبھجوائےجانے والے فوجی سامان کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کراچی بندر گاہ سے اسلحہ و دیگرسامان سےبھرے کنٹینرزکےغائب ہونےکی خبر جھوٹی ہے ، ہم نے اسلحہ منگوایا نہ ہی کوئی کنٹینر چوری ہوا۔

امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں پاکستان میں تعینات امریکی سفارتکار نے کراچی میں 19 ہزارامریکا اور ایساف کے کنٹینرز غائب ہونے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ و دیگرسامان سے بھرے کنٹینرز کےغائب ہونےکی خبر جھوٹی ہے، امریکا اور ایساف نے کبھی بھی کراچی بندر گاہ سے ہتھیاروں اور بارود کی ترسیل نہیں کی بلکہ بندر گاہ کو صرف سفارتی اور فوجی سامان کے لئے استعمال کیا۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایساف سامان کی ترسیل کےلئے کسٹمز سے لائسنس یافتہ کیریئر استعمال کئے جاتے ہیں ۔ امریکا سے آنے والے بحری جہاز کو کسٹمز حکام چیک کرتے ہیں جب کہ پاکستان اور دیگر ممالک کوبھجوائےجانے والے فوجی سامان کی مکمل نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ امریکا کراچی سے آنے اور جانے والے تمام سامان کا حساب رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کراچی پورٹ سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز چوری ہونے کے کیس کی سماعت ہورہی ہے جبکہ کراچی بد امنی کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ چوری کئے گئے کنٹینر میں موجود اسلحہ کراچی اور دیگر علاقوں میں شر پسند استعمال کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں