سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 78100 ہو گئی ہے۔


ویب ڈیسک June 21, 2019
عالمی مارکیٹ میں سونا13 ڈالر اضافے سے 1394 ڈالر فی اونس کی سطح پرپہنچ گیا۔ فوٹو:فائل

سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ 78 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور اب تک کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا ناقابل یقین اضافہ ہوا تھا جب کہ جمعے کے روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونے کی قیمت نے پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور آج بھی اس میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1394 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 78 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں