پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بار بار کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن اور سیزفائرمعاہدے کا احترام کرے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 05, 2013
افغانستان سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لئے امریکا اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہوا اگر ملاقات ہوئی توپھر تمام امور پر بات ہوگی۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے،پاکستان نے بار بار کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن اور سیزفائرمعاہدے کا احترام کرے۔

شام کی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شام میں مسائل بات چیت کےذریعے حل کئےجائیں اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لئے امریکا اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی مضبوط ہے اور ہم ایٹمی عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں اس حوالے سے امریکی اخبار کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |