افغان انٹیلی جنس حکام کا 2 مبینہ پاکستانی دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان پولیس کی وردی میں ملبوس 2مبینہ پاکستانی دہشتگر دوں نے ایک امام بارگاہ پر فا ئرنگ کی،افغان حکام نے دعویٰ


AFP September 05, 2013
مبینہ حملہ آور امام بارگاہ پر حملہ کر نا چاہتے تھے، افغان حکام کا دعوی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دارا لحکومت کابل میں امام بارگاہ پر فائرنگ کر کے نمازیوں کو زخمی کرنے والے 2 مبینہ پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے پولیس کی وردی میں ملبوس 2مبینہ پاکستانی دہشت گر دوں نے کابل میں ایک امام بارگاہ پر فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 نمازی زخمی ہو گئے، موقع پر موجود افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کر کے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔


افغان انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ حملہ آور امام بارگاہ پر حملہ کر نا چاہتے تھے جسے بروقت کار روائی کر کے ناکام بنا دیا گیا تاہم کسی بھی گروپ نے تاحال امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں