جامعہ کراچی 200 نئے کیمرے لگانے اوربیرونی دیوار اونچی کرنے کا فیصلہ

ایچ ای سی نے سیکیورٹی انتظامات کیلیے5کروڑ دیدیے،پرانے لگے ہوئے32کیمروں میں سے خراب کیمروں کی مرمت ہوگی


صبا ناز June 22, 2019
نئے کیمرے اہم مقامات اورشعبہ جات کے باہرلگیں گے،چاردیواری اونچی کرکے باڑلگادی جائے گی، فوٹوفائل

PESHAWAR: جامعہ کراچی میں حفاظتی انتظامات مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں نصب پرانے کیمروں کی مرمت کے ساتھ مزید 200 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ جامعہ کی نگرانی کا عمل زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جاسکے، جامعہ کراچی کے اطراف بیرونی حفاظتی دیوار کو بھی 2 فٹ بلند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کراچی یونیورسٹی میں 200 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جامعہ کی چاردیواری کو مزید 2 فٹ اونچا کیا جائے گا اور مسلسل گشت کا انتظام بھی کیا جائے گا، اعلی تعلیمی کمیشن کی جانب سے جامعہ کراچی کو سیکیورٹی انتظامات کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے جس سے جامعہ کے اندر مختلف مقامات پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی مقاصد کے لیے پہلے سے لگائے گئے 32 کیمروں میں سے آدھے کیمرے خراب ہوگئے ہیں، جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہونے سے طلبہ عدم تحفظ کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق مرحوم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراجمل خان کے دور میں ایچ ای سی سے ملنے والی سیکیورٹی گرانٹ میں سے گشت کے لیے 10 موٹرسائیکلیں، 2 سیکیورٹی وین، ایک فائرٹینڈر کی منظوری دی گئی تھی جو جلد آجائیں گی۔

سیکیورٹی کا مسئلہ صرف کیمرے لگانے سے حل نہیں ہوگا ماضی میں لاکھوں روپے خرچ کرکے کیمرے لگائے گئے لیکن دیکھ بھال نہ ہونے سے اکثر خراب ہوگئے ہیں، کیمروں کی مستقل مانیٹرنگ کے لیے عملہ موجود نہیں مانیٹرنگ اور کنٹرول روم نہ ہونے کے برابر ہے، جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر خالد عراقی نے بتایا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں شہر میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے جامعہ کراچی میں بھی سیکیورٹی خطرات میں کمی آئی ہے، 2016 میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے 25 کیمرے لگے تھے۔

کنٹرول اینڈ کمانڈ روم بھی موجود ہے سیکیورٹی کی مد میں ایچ ای سی سے 5 کروڑ روپے کی فنڈنگ آئی ہے اور اب کچھ ہی دنوں میں 200 نئے کیمرہ نصب کررہے ہیں ابھی مسکن گیٹ، فارمیسی چوک، انتظامی بلاک، آئی آر چوک سے سلور جوبلی گیٹ تک 25 کیمرے لگے ہوئے ہیں جبکہ دیگر کیمرے جامعہ کے اہم مقامات کے علاوہ شعبہ جات کے باہر لگائے جائیں گے سیکورٹی کے لیے چاردیواری کو اونچا کیا جائے گا اور دیواروں پر باڑ بھی لگائی جائے گی حفاظتی دیوار کے ساتھ ٹریک بنے گا جہاں سیکیورٹی گارڈ گشت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں