اشیا کی کلیئرنس پر ٹیکس کی شرح میں100فیصد اضافہ

ایف بی آر نے اشیاء کی کلیئرنس پر سروس چارجز کے نام سے عائد ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کردیا

ایف بی آر نے اشیاء کی کلیئرنس پر سروس چارجز کے نام سے عائد ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کردیا فوٹو:فائل

ایف بی آر نے پیکس اور وی باکس کے تحت اشیاء کی کلیئرنس پر سروس چارجز کے نام سے عائد ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔


جس کے تحت اشیاء پر کلیئرنس پر عائد سروس چارجز 250 روپے فی گْڈز ڈکلیئریشن (جی ڈی) سے بڑھا کر 500 روپے فی گْڈز ڈکلیئریشن کردیا گیا ہے۔ ملک کی تاجر و صنعتکار برادری نے اس اقدم کو ملکی انڈسٹری اور برآمدات کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر و سار چیمبر کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر زبیر ملک نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور حالیہ بجٹ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے ملکی معیشت اور انڈسٹری پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔
Load Next Story