کراچی میں ٹرک اورایمبولنس میں تصادم سے مریض جاں بحق 3 افراد زخمی

زخمیوں میں متوفی کے والد سراج ، اس کی پھوپھی فہمیدہ اور ایک نامعلوم ہے ، چھیپا ذرائع


ویب ڈیسک June 22, 2019
جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ دلشاد کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل








گلشن اقبال میں ٹرک اورایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے پل پر ٹرک اورایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چھیپا رضاکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ دلشاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں متوفی کے والد سراج ، اس کی پھوپھی فہمیدہ اورایک نامعلوم ہے۔






تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |