زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پرزمبابوے کرکٹ بورڈ کومعطل کردیا

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کوبھی ان کے عہدے سے الگ کردیا گیا


Muhammad Yousuf Anjum/ June 22, 2019
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا: فوٹو: فائل

زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کردیا۔

زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کردیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کوبھی ان کے عہدے سے الگ کردیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ میں مالی بدعنوانیوں کی انکوائری کرنے والے حکومتی ادارے اسپورٹس اینڈ ری کریشن کمشن نے انتخابات سے روک دیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا۔

نومنتخب صدر نےموقف اختیارکیا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا ممبر ہے اوراس کے معاملات میں حکومت مداخلت کرنے کی مجاز نہیں، جس پرحکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیاں کو معطل اورآفیشلز کو فارغ کرکے ایک سات رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں