نرگس فخری کی فلم ’’شوقین‘‘ کی شوٹنگ شروع اکشے کمار ہیرو ہیں

مدراس کیفے نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران دوران بھارت بھر میں 32 کروڑ روپے کا بزنس کیاتھا۔

نرگس فخری کی فلم مدراس کیفے گزشتہ دنوں ریلیز ہوچکی ہے جس میں اس کی اداکاری کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
نرگس فخری کی فلم شوقین کی شوٹنگ شروع ہو گئی۔ اس فلم میں نرگس فخری اور اکشے کمار کام کر رہے ہیں جب کہ رومی جعفری اس کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔

فلم 1982 کی سپر ہٹ فلم شوقین کا ری میک ہے۔ 31 سال قبل ریلیز ہونے والی اس فلم میں متھن اور رتی اگنی ہوتری نے مرکزی کردار نبھائے تھے جب کہ فلم میں اشوک کمار، اتپال دت، اے کے ہنگال، گیتا سدھارتھ اور جے شری نے بھی اداکاری کی تھی۔ فلم میں متھن والا کردار اکشے کمار جب کہ رتی اگنی ہوتری والا کردار نرگس فخری ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ نرگس فخری کی فلم مدراس کیفے گزشتہ دنوں ریلیز ہوچکی ہے جس میں اس کی اداکاری کی کافی تعریف کی جارہی ہے اس فلم میں نرگس فخری نے برطانوی خاتون صحافی جیا صیحانی اورفلم کے ہیرو جان ابراہیم نے بھارتی فوج کے خصوصی افسر میجر وکرم سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔

مدراس کیفے نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران دوران بھارت بھر میں 32 کروڑ روپے کا بزنس کیاتھا جب کہ اس فلم کی اسٹریلیا اور امریکا میں بھی نمائش کی گئی جب کہ برطانیہ میں اس فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔مدراس کیفے میں اپنے کردار کے متعلق نرگس فخری کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے موضوع پر بنائی گئی ''مدراس کیفے ''میں جان ابراہم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔فلم میں میراکردار بین الاقوامی سطح کی ورکنگ جرنلسٹ کاتھا اور اسے نبھانا آسان نہیں تھا،یہ انتہائی مشکل اور چیلنجنگ کردار تھا جس کے لیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی۔ نرگس فخریبالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو میں بھی بطور مہمان اداکارہ ایک ایٹم سانگ کریں گی۔




اس فلم کے پروڈیوسررامیش ترانی ہیں جب کہ فلم میں الیانا ڈی کروز نے مرکزی کردار اداکیاہے ۔اس کے علاوہ نرگس فخری ہدایت کار ڈیوڈ دھاون کی فلم ''میں تیرا ہیرو'' میں بھی کام کریںفلم میں ڈیوڈ دھاون کے بیٹے ورون دھاون ان کے مقابل ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم ایکتاکپور کے پروڈکشن بالا جی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے اور اسے آئندہ سال اپریل میں ریلیز کیاجانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری 20اکتوبر 1979کو نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئیں ۔نرگس فخری کی والدہ چیکو سلوواکیہ کی رہنے والی تھیں جب کہ والد کا تعلق پاکستان سے تھا ۔اداکارہ ابھی چھ برس کی عمر میں ہی پہنچیں تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

نرگس فخری کے مطابق انھیں کھانا پکانے کا بھی شوق ہے اور وہ باقاعدگی سے یوگا کرتی ہیں۔ فخری امریکی شہریت رکھتی ہیں۔ کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2004سے 2009کے دوران امریکی کی ٹاپ ماڈلز میں ان کا شمار ہونے لگا ۔2011میں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم رنبیر کپور کے ساتھ ''راک اسٹار ''کی جس پر انھیں آئیفا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اداکارہ کاکہنا ہے کہ اس نے حال ہی میں اکشے کمار کی آنیوالی تین فلموں میں لیڈنگ لیڈی رول نبھانے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال نئی فلموں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جو کئی برسوں پر پھیل جائے گا۔
Load Next Story