وزیراعظم میثاق معیشت پر اعتماد میں لیں آصف زرداری

8 سال این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا، سابق صدر


ویب ڈیسک June 22, 2019
8 سال این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا، سابق صدر فوٹو:فائل

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے 8 سال این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا جبکہ وزیراعظم عمران خان میثاق معیشت پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے حساب کتاب بند کرنے کا مطالبہ کرکے این آر او مانگا ہے، فردوس عاشق

سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت پر وزیراعظم اپنے خیالات کے بارے میں اعتماد میں لیں، وزیراعظم کی تجاویز سامنے آئیں گی تو اپنی جماعت پی پی پی اور اپوزیشن سے بات کریں گے۔

میثاق معیشت پر حکومتی آمادگی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اسپیکر کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اسپیکر کسی جماعت سے نہیں بلکہ نیوٹرل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم کے ایمنسٹی اسکیم اچھوں کے لئے اچھی اور بروں کے لئے بری کے بیان سے متعلق سوال آصف زرداری نے جواب دیا کہ پھر تو ایمنسٹی اسکیم عمران خان کے لئے بری ہوگی۔ این آر او کے بارے میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں