سابق ٹیسٹ کرکٹرعبد القادرکے بیٹے رحمان قادرجوا کھیلتےہوئے5 ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور سابق ٹیسٹ کرکٹرعبد القادر کے بیٹے کو جوا کھیلتے ہوئے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔


ویب ڈیسک September 06, 2013
پولیس نے جواریوں کے قبضے سے داؤ پرلگی ہوئی 15 ہزار سے زائد نقدی اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے بیٹے رحمان قادر کو جوا کھیلتے ہوئے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کو ایک شکایتی فون موصول ہوا کہ مصطفی آباد کے ایک گھر میں کچھ نوجوان ہلڑ بازی کر رہے ہیں اور جوا کھیل رہے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارا اور سابق ٹیسٹ کر کٹرعبد القادر کے بیٹے رحمان قادر کو جوا کھیلتے ہوئے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔


دیگر گرفتار افراد کی شناخت علی، شبیر ، معظم اور ساجد کے سامون سے ہوئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ گھر رحمان قادر کے دوست علی کا ہے۔ پولیس نے جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پرلگی ہوئی 15 ہزار سے زائد نقدی اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں