ملیشیا نے امریکی بینڈ ’’لیمب آف گاڈ‘‘ پر پابندی لگا دی

پابندی گیتوں میں قرآنی آیات ملانے کے الزام پر لگی، بینڈ نے 28 ستمبر کو پرفارم کرناتھا


BBC September 06, 2013
’’لیمب آف گاڈ‘ نامی میٹل بینڈنے 28 ستمبر کو ملیشیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ملیشیا نے امریکی بینڈ پر پابندی لگا دی ہے۔''لیمب آف گاڈ''نامی بینڈ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گیتوں میں قرآنی آیات کو ملایا ہیجس پر اس بینڈ کو لیشیا میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

''لیمب آف گاڈ' نامی میٹل بینڈنے 28 ستمبر کو ملیشیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا، تاہم وزارتِ مواصلات نے اسے۔اجازت نامہ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ملیشیا کے اخبار دی اسٹار کے مطابق گذشتہ ہفتے اسلامی ترقی کے محکمے نے گروپ کی پرفارمنس پر یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ بینڈ نے اپنے گیتوں کے اندر قرآنی آیات کو ملا کر گایا ہے۔



بینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اداروں اور قوتوں نے ہمارے گیتوں کے مطلب پر صرف سرسری نظر ہی ڈالی ہے جنھیں اس سے سب سے زیادہ تکلیف پہنچی ہے۔انھوںنے کہاکہ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ جس کسی کو بھی ہماری موسیقی سے تکلیف پہنچی ہے وہ غلط خبریں پھیلانے سے قبل ہمارے کام کے بارے میں ہمارے ساتھ مکالمہ کریں تاکہ اسے اس کام کا اصل مقصد سمجھایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |