امیتابھ اور ابھیشک ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

فلم کامیڈی سے بھرپور ہوگی، ہدایتکار نے اولڈ اور ینگ بچن سے رابطہ کرلیا، ذرائع


آن لائن September 06, 2013
زرائع کے مطابق باپ بیٹے کی آنے والی فلم کامیڈی سے بھرپور ہوگی جس میں یہ دونوں ہنسی سے لوٹ پوٹ کرتے مناظر سجائیں گے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

زرائع کے مطابق باپ بیٹے کی آنے والی فلم کامیڈی سے بھرپور ہوگی جس میں جہاں یہ دونوں ہنسی سے لوٹ پوٹ کرتے مناظر سجائیں گے وہیں پر خوب ناچ اور گانا بھی دکھائیں گے اور دونوں بچن خوب دھما چوکڑی مچائیں گے۔



فلم کے ہدایتکار نے ینگ اور اولڈ بچن سے اس سلسلے میں رابطہ بھی کرلیا ہے جب کہ اس سلسلے میں فلم کے ڈائریکٹر کو اب صرف باپ بیٹوں کی طرف سے صرف ہاں کا انتظار ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں