’’عشق خدا‘‘ بالی وڈ فلم فیسٹیول ناروے میں دکھائی جائے گی

فلم کی اسکریننگ 11 ستمبر کو ہوگی، کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،شہزاد رفیق


Cultural Reporter September 06, 2013
ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

پاکستان کی فلم ''عشق خدا'' بالی وڈ فلم فیسٹیول ناروے میں دکھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر سے ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم ''عشق خدا'' ناروے میں ہونیوالے بالی وڈ فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی ہے جہاں گیارہ ستمبر کو اس فلم کی اسکریننگ ہوگی۔ جس کے نمایاں فنکاروںمیں میرا ، وائم دھامانی ، احسن خان ، ارشد محمود شامل ہیںجب کہ اس کے گانے گلوکار راحت فتح علی خان اور شازیہ منظور نے گائے ہیں۔



اس فلم کا ورلڈ پرئمیئر کینیڈا ٹورنٹو میں ہوا تھا جس میں اداکارہ میرا ، شہزاد رفیق نے خصوصی طور پرشرکت کی تھی اور وہاں پر بالی وڈ سمیت دیگر معروف شخصیات نے ''عشق خدا'' کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی تھی۔ ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ''عشق خدا'' کو جس طرح سے ملک اور بیرون ملک پذیرائی مل رہی ہے اس سے معیاری فلم میکنگ کرنیوالوں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں