حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کیلیے اقدامات کرےعبدالوہاب

چیئرمین اے پی ایم ایس او کی انٹر پری میڈیکل میں پوزیشن ہولڈرز طلبا کومبارکباد۔


Express Desk August 29, 2012
چیئرمین اے پی ایم ایس او کی انٹر پری میڈیکل میں پوزیشن ہولڈرز طلبا کومبارکباد

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالوہاب و اراکین مرکزی کابینہ نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پری میڈیکل کے امتحانی نتائج میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سرکاری تعلیمی اداروں کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں اراکین مرکزی کابینہ نے کہاکہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے لاکھوں طلبہ و طالبات کراچی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں تاہم1996سے لے کر اب تک کسی سرکاری کالج یا ہائر سیکنڈری اسکول کے طالب علم کی اول پوزیشن نہ آنا لمحہ فکریہ ہے اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اراکین مرکزی کابینہ نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری تعلیمی اداروں کی خستہ حالی کا فی الفور نوٹس لے کر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں، سرکاری تعلیمی اداروں میں میرٹ کا قتل عام کرکے سیاسی و موروثی بنیادوں پر ہونے والی تقرریوں کا خاتمہ کریں، اساتذہ کی تربیت اور طلبہ و طالبات میں حصول علم کا شعور بیدار کرنے کیلیے مختلف تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں