شہباز شریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں مریم نواز
میری ذاتی رائے کو اختلا ف بنا کر پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں اور مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری بھی نہیں ہوگی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں میثاق معیشت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میثاق معیشت دراصل مذاق معیشت ہے، معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے کے ساتھ نہ کسی قسم کی بات چیت کرنی چاہیے نہ میثاق کرنا چاہیے، مینڈیٹ چرا کر آنے والی حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش نہیں کی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی حکومت سے میثاق معیشت کی مخالفت
مریم نواز کے اس بیان پر مختلف حلقوں میں تشویش پھیل گئی ہے اور عوام و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اپنے بیان کی وضاحت کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سے میرا کوئی اختلاف نہیں، میری ذاتی رائے کو اختلا ف بنا کر پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔
مریم نواز کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ شہبازشریف سے میرے اختلافات کی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، یہ کوشش تو گزشتہ 30 سال سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میثاق معیشت کے حوالے سے عوام اور نوازشریف کے چاہنے والوں سے رائے لینا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کو علاج کے لیےعدالتی ریلیف نہیں مل رہا، ایسی صورتحال کے بعد ہمیں کیا راستہ اپنانا چاہئے۔