برساتی پانی کی عدم نکاسی سے ٹھٹھہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

ملیریا، گیسٹرو، ڈائریا اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا درجنوں افراد اسپتال میں داخل، ہیپاٹائٹس کی ویکسین ناپید


Nama Nigar September 06, 2013
مختلف امراض کے باعث لوگ دور دراز کے علاقوں سے مکلی سول اسپتال علاج کی غرض سے آرہے ہیں فوٹو: فائل

برساتی پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے ٹھٹھہ میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں۔ درجنوں افراد اسپتال داخل، اسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین ناپید، ملیریا ٹیسٹ کا ٹیکنیشن ڈیوٹی سے غیرحاضر، مریضوں کا شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں حالیہ برساتوں کے بعد ملیریا، گیسٹرو، ڈائریا، سینے اور پیٹ کے مختلف امراض پھیل گئے ہیں اور لوگ دور دراز کے علاقوں سے بھی مکلی سول اسپتال علاج کی غرض سے آرہے ہیں اور کئی افراد کو اسپتال کے مختلف وارڈوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔



دوسری جانب اسپتال کا ملیریا ٹیسٹ کرنیوالا ٹیکنیشن چھٹی کی درخواست دیکر چلا گیا جسکے باعث کئی مریض ملیریا کا ٹیسٹ نہیں کرا پاتے اور ان کی حالت بگڑ گئی۔ کئی مریضوں نے نجی لیبارٹری سیٹیسٹ کروا ئے جبکہ غریب مریض اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ اس کے علاوہ سول اسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین ایک ماہ سے ناپید ہے جسکی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو دشواری اٹھانا پڑرہی ہے کیونکہ کئی مریض اپنا کورس مکمل نہیں کرپا رہے۔ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں نے ویکسین نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویکسین سول اسپتال میں بھیجی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں