اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں2بھائیوں کو سزائے موت

تیسرے کو عمر قید جبکہ باپ عدم ثبوت پر بری ہو گیا۔


Nama Nigar September 06, 2013
باپ بیٹوں نے سٹھ میل تھانے کی حدود سے جابر کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا فوٹو: فائل

اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں3 سگے بھائیوں کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے سزائے موت، عمر قید اور 10,10 سال قید کی علیحدہ علیحدہ سزائیں سنائیں۔

باپ عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج نواب شاہ انعام علی کلہوڑو کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر غلام لاشاری، آصف لاشاری اور رجب لاشاری کو 10,10سال قید اور 50,50ہزار جرمانے کی سزا سنائی جبکہ قتل کا جرم ثابت ہونے پر غلام لاشاری اور آصف لاشاری کو سزائے موت اور رجب لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی۔



عدالت نے عدالت نے ملزمانکے باپ عزت لاشاری کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ ملزمان نے 2010 میں سٹھ میل پولیس ایشن کی حدود میں جابر خاصخیلی نامی شخص کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ سٹھ میل پولیس تھانے پر درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں