چینی کمپنی لاہور پروجیکٹ میں 3 ارب ڈالر لگانے پر تیار

رقم صاف پانی اور سینیٹیشن سسٹم پر خرچ کی جائے گی، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ


شہرام حق June 23, 2019
رقم صاف پانی اور سینیٹیشن سسٹم پر خرچ کی جائے گی، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ۔ فوٹو: فائل

چینی ماحولیاتی کمپنی لاہور پراجیکٹ میں 3ارب ڈالر لگانے پر تیار ہوگئی ہے، یہ خطیر رقم صاف پانی اور سینیٹیشن سسٹم کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو میں بتایا کہ چینی ماحولیاتی کمپنی لاہور پراجیکٹ میں 3ارب ڈالر لگانے پر تیار ہوگئی ہے جب کہ یہ خطیر رقم صاف پانی اور سینیٹیشن سسٹم کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ گوکہ انہوں نے کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم یہ ضرور بتایا کہ مذکورہ کمپنی سے مذاکرات ابتدائی مراحل میں ہیں اور وہ کمپنی پاکستان میں دو ہائیڈرو پروجیکٹس مکمل کرچکی ہے۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹس سٹی (لاہور) کے پاس اس کا اپنا ایک بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں، یہی سبب ہے کہ ہمارا زیر زمین پانی زہریلا ہورہا ہے ۔ سابق صوبائی حکومتوں نے صاف پانی کے حوالے سے کئی اقدامات کیے اور کئی کمپنیاں بھی بنائیں تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ ان میں سے ایک ترک کمپنیوں کے ساتھ شرکات داری تھی جس کے تحت شہر لاہور سے کچرا اٹھانا اور شہر کو صاف کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا۔

پنجاب صاف پانی پراجیکٹ بھی سابقہ صوبائی حکومت کا عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ تھا جس کے ذریعے جنوبی پنجاب کے عوام کو صاف پانی جیسی نعمت کی فراہمی یقینی بناناتھا لیکن یہ منصوبہ مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا۔

انہوں نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاری کے علاوہ ہمارا ڈپارٹمنٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی صوبائی صنعتی زونز میںسرمایہ کاری پر ترغیب دینے کی کوشش کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں