ٹنڈوجام میں ایڈز بے قابو 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
عوام کا دوبارہ کیمپ لگا کر اسکریننگ کا مطالبہ۔
ٹنڈوجام کے نواحی گاؤں میں ایڈز کا مرض تیزی سے بڑھنے لگا، اب تک 13 افراد ہلاک اور 154 کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی۔
ٹنڈوجام کے قریب یونین کونسل باریچانی مسو بھرگڑی کے مختلف دیہات میں اتائیوں کی بھرمار کی وجہ سے ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک اس مرض کے باعث 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 154 افراد میں ایڈز وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سماجی رہنما نثار لغاری، جابر لغاری، ایڈوکیٹ محب آزاد کا کہنا ہے کہ حکومتی بے حسی سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سندھ حکومت ان کے علاقے پر بھی توجہ دے اور اسکریننگ کے عمل کا آغاز کرے۔