جسٹس وجیہہ کا ٹرین حادثات پر شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ایسے حادثات جہاں کئی جانوں کا ضیاع ہوا ہو متعلقہ وزیر یا تو خود مستعفی ہو جاتے ہیں،چیئرمین عام لوگ اتحاد


Press Release June 23, 2019
ایسے حادثات جہاں کئی جانوں کا ضیاع ہوا ہو متعلقہ وزیر یا تو خود مستعفی ہو جاتے ہیں،چیئرمین عام لوگ اتحاد۔ فوٹو: فائل

عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس وجیہہ کا ٹرین حادثات پر شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو حیدر آباد کے قریب جناح ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان تصادم کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں چلا اور حسب سابق انکوائری کی باتیں ہو رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ 1861 سے اب تک وہی ریلوے ٹریک چل رہا ہے جو ایک طرف تو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انگریز کے کام کس قدر پختہ اور پائیدار تھے اور دوسری طرف ہماری نااہلی کا منہ بولا ثبوت ہے کہ ہم ڈیڑھ سو سال گزرنے کے باوجود ML1 اور سی پیک سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

جسٹس (ر) وجہہ نے نشاندہی کی کہ وزیر ریلوے شیخ رشید آٹھویں مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں اور فرماتے ہیں کہ انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے جب کہ قوم کو پہلے ہی پتا ہے نئی ٹرینیں تو متعارف ہوئیں اور بند بھی ہوئیں مگر پرانی بوگیوں پر ہی انحصار کر کے ان کی قلت پیدا کر دی گئی۔

چیئرمین عام لوگ اتحاد کا کہنا تھا کہ ایسے حادثات جہاں کئی جانوں کا ضیاع ہوا ہو متعلقہ وزیر یا تو خود مستعفی ہو جاتے ہیں یا ان سے استعفیٰ طلب کیا جاتا ہے، جیسے اس سے قبل سعد رفیق سے خود پی ٹی آئی نے کیا تھا، انھوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ہاں ازخود استعفیٰ کا کلچر کب جنم لے گا؟۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |