حکومت کیخلاف اپوزیشن کی اے پی سی 26 جون کو طلب

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے قائدین شہبازشریف،بلال بھٹو زرداری سمیت چیدہ چیدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوںگے۔

چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔ فوٹو:فائل

حکومت کے خلاف 26 جون کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کے شیڈول کا اعلان تمام متعلقہ جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


گزشتہ شب ترجمان جے یو آ ئی طارق خان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس 26 جون صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس ممکنہ میثاق معیشت کی پیشکش کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال ،قرضوں کے کمیشن ،حکومت گرانے اور اہم سیاسی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی ۔

 
Load Next Story