’’موٹے‘‘ مالنگا کی عمدہ پرفارمنس جے وردنے نے تصویر شیئر کر دی

تصویر میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے۔


Sports Desk June 23, 2019
تصویر میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

مہیلا جے وردنے نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے، جس پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا تھا۔

لسیتھ مالنگا نے اسی فٹنس کے ساتھ انگلینڈ کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں