مالنگا نے ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مالنگا انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔

مالنگا انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لیستھ مالنگا نے گذشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف43 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کرٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ ورلڈ کپ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے دوسرے سری لنکن ہیں، مالنگا میگا ایونٹ کے اپنے 26 میچز میں اس سنگ میل پر پہنچے جبکہ گلین میک گرا اور مرلی دھرن نے 30 میچز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی تھی،وسیم اکرم 34 میچز میں اس سنگ میل پر پہنچے تھے۔


مالنگا انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں تیسرے نمبر پر بھی آگئے ہیں۔

 
Load Next Story