مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری مزید 4 کشمیری شہید

چاروں کشمیریوں کو کیگام میں جعلی مقابلے کی آڑ میں شہید کیا گیا


ویب ڈیسک June 23, 2019
کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران جعلی مقابلے کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع شوپیاں میں کیگام کے علاقے درمدورا میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی پولیس کے حکام نے ماورائے قانون قتل عام کی اس تازہ مثال کو چھپانے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ عوام میں بڑھتے اشتعال اور علاقے کی صورت حال کو دنیا بھر میں ظاہر ہونے کے خوف سے حکام نے ضلع بھر میں انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بارہ مولا میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں