گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے، ساحل پر موجود امدادی رضاکاروں نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں،جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔
Load Next Story