ماضی میں قطر سے تعلقات میں قوم کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی فردوس عاشق

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک June 23, 2019
وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔



معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں