امریکی فورسز کا ایران کے میزائل سسٹم پر سائبر حملہ

امریکی سائبر حملوں کا خصوصی ہدف ایران کی پاسداران انقلاب تھا


ویب ڈیسک June 23, 2019
سائبر حملے ایران کے راکٹ اور میزائل لانچنگ کمپیوٹر سسٹم پر کیے گئے۔ فوٹو : فائل

امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے، ان حملوں کا خصوصی ہدف پاسداران انقلاب تھا۔ حملوں میں ایسے کمپیوٹرز کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو راکٹ اور میزائل لانچنگ کو ان ہی کمپیوٹر سے آپریٹ کیا جاتا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے ردعمل میں کیے گئے، صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم واپس لینے کے بعد سائبر حملے کے آپشن کا انتخاب کیا گیا۔

ادھر سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی سائبر فورس کے حملے محض ڈرون گرائے جانے کا ردعمل نہیں بلکہ گزشتہ چند ماہ سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر کیے گئے سائبر حملوں کا جواب بھی ہیں۔

تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک ہے، مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |