پیپلز پارٹی کے وکلا نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا

یہ تمام ریکارڈ آج (جمعے کو) پارٹی قیادت اور وکلا کے پینل کو دیا جائے گا۔


Qaiser Sherazi September 06, 2013
یہ تمام ریکارڈ آج (جمعے کو) پارٹی قیادت اور وکلا کے پینل کو دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی ٹیم نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوقتل کیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ کے جونیئر حسنین رضا رند ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وکلا کا پینل اس مقدمے کی سماعت کرنے والی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 میں پیش ہوا اور بے نظیر بھٹو قتل کیس کا مکمل ریکارڈ، اب تک ریکارڈ کیے جانے والے27 گواہان کے بیانات کی نقول کی مصدقہ کاپی بھی حاصل کی۔ یہ تمام ریکارڈ آج (جمعے کو) پارٹی قیادت اور وکلا کے پینل کو دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں