ویرات کوہلی کو افغانستان کے خلاف غیر ضروری اپیلیں مہنگی پڑگئیں
آئی سی سی نے بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا
آئی سی سی نے بار بار غیر ضروری اپیلیں کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا۔
گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی بار بار غیرضروری اپیل کرتے رہے جس پر آئی سی سی حرکت میں آگئی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کردیا اور ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔
افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم اس وقت مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر جب کہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، بنگلہ دیش 5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ویسٹ انڈیز3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں ، پاکستان تین پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔