بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو انرجی سیورز کی فراہمی شروع

منصوبے کا مقصد ملک میں بجلی کی بچت کرنا ہے، ایشیائی بینک تعاون کرے گا


تنویر محمود راجہ September 06, 2013
منصوبے کا مقصد ملک میں بجلی کی بچت کرنا ہے، ایشیائی بینک تعاون کرے گا۔ فوٹو فائل

PESHAWAR: بجلی بحران پرقابو پانے کیلیے وفاقی حکومت اورایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوانرجی سیورزکی مرحلہ وارفراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں10لاکھ انرجی سیورز پہنچادیے گئے جو9کمپنیوں میں تقسیم کیے جائیں گے، رواں سال نومبر کے آخر تک3 کروڑانرجی سیورز کی فراہمی کاعمل مکمل ہوگا،ذرائع نے ''ایکسپریس''کوبتایاہے کہ چین میں تیار ہونے والے یہ انرجی سیورز صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کمپنیوں کو فراہم کیے جائینگے جبکہ ہرصارف کو 2، 2انرجی سیورزملیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی بچائی جاسکے۔



ذرائع کا کہناہے کہ پہلے مرحلے میں موصول ہونیوالے انرجی سیورزمیں سے 3لاکھ انرجی سیورزفیصل آباد،ایک لاکھ انرجی سیورزجھنگ اور ایک لاکھ انرجی سیورسرگودھاریجن کیلیے بھی مختص ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |