مشہور گیت ‘میں تو رستے سے جا رہا تھا‘ کا ریمیک بنانے کی تیاری

گوندہ اور کرشمہ کپور کی جگہ ری میک میں ورون دھون اور سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کریں گے

گوندہ اور کرشمہ کپور کی جگہ گیت کے ری میک میں ورون دھون اور سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کریں گے (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف اداکار گوندہ پر فلمائے گئے مشہور گیت ' میں تو رستے سے جا رہا تھا' کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں پرانی فلموں کے ریمیک کے ساتھ ساتھ پرانے گیتوں کو بھی نئے انداز میں بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ سلمان خان کی فلم 'جڑواں' کے سیکوئل کی کامیابی کے بعد کہا جا رہا تھا کہ ورون دھون اب گوندہ کی فلم 'قلی نمبر1' کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 1995ء کا ایک مشہور گیت 'میں تو رستے سے جارہا تھا' نئے انداز کے ساتھ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں ورون دھون اور سارہ علی خان شامل ہوں گے۔


https://www.youtube.com/watch?v=I5_BhsgR9G8

ورون دھون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب ہم اس طرح کا کوئی ری میک بنانے کا سوچتے ہیں یا شروعات کرتے ہیں تو سب کو یہ لگتا ہے کہ یہ پرانے گیت ہی کی طرح ہوگا لیکن جب یہ گیت ریلیز ہوتا ہے تو وہ بالکل منفرد اور الگ ہوتا ہے، در حقیقت گانے کا نام ایک جیسا ہے لیکن یہ گانے کا ری میک نہیں بلکہ ہم اس سے متاثر ہو کر نیا گیت بنا رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bw7So-NByG4/"]

واضح رہے کہ ماضی کی مشہور فلم 'قلی نمبر ون' کے اس سیکوئل میں ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ فلم اگلے سال 2020ء میں یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story