ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی.

یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی. فوٹو فائل

ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا اور پاک فضائیہ کے دستے نے قومی ترانے کی دھن پیش کی، اس موقع پر پی اے ایف رسالپور اکیڈمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ائر وائس مارشل راشد کمال نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے، پی اے ایف اکیڈمی کی خواتین سمیت 96 کیڈٹس پر مشتمل چاق وچوبند دستے نے مزار کا چارج سنبھالا ہوا تھا تاہم تینوں افواج کے نمائندوں، ڈپٹی ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی جبکہ یوم دفاع کی خصوصی تقریب میں شریک کی۔


کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ پرچم کشائی بھی کی گئی اور نیول کیڈٹس نے سلامی پیش کی، تقریب میں پاک نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ زاہد الیاس مہمان خصوصی تھے، تقریب سے خطاب میں کمانڈنٹ زاہد الیاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان نیوی ہر طرح کے خطرات سے ننٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب نیول کمپلیکس اسلام آباد میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا، مہمند ایجنسی میں بھی یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Load Next Story