پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو مکمل فٹ قرار دیدیا

عمر اکمل کو شدید تھکاوٹ اور نیند پوری نہ ہونے کے باعث غشی کا دورہ پڑا لیکن اب وہ مکمل فٹ ہیں، ڈاکٹر


ویب ڈیسک September 06, 2013
عمر اکمل 6 سے 7 گھنٹے نیند پوری کریں اور خوراک پر دھیان دیں تو آئندہ ایسی کسی صورتحال سے بچ سکتے ہیں، فٹنس رپورٹ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی پراسرار بیماری کا معمہ پراسرار انداز میں حل ہوگیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں جس کے بعد پی سی بی نے انہیں مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔


بورڈ کی رپورٹ کے مطابق نامور نیورو لوجسٹ ڈاکٹر نادر علی نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو شدید تھکاوٹ اور نیند پوری نہ ہونے کے باعث غشی کا دورہ پڑا لیکن اب وہ مکمل فٹ ہیں اور اب انہیں کھیلنے سے روکنے یا مزید طبی معائنے کا کوئی جواز نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل 6 سے 7 گھنٹے نیند پوری کریں اور خوراک پر دھیان دیں تو آئندہ ایسی کسی صورتحال سے بچ سکتے ہیں۔


دوسری جانب پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے عمر اکمل کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیا جبکہ بیٹسمین نے خصوصی توجہ دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ عمر اکمل کو ویسٹ انڈیز کرکٹ لیگ میں اچانک بے ہوش ہونے پر گزشتہ ماہ پاکستان بلالیا گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں ان کے ایم آر آئی اور دوسرے ٹیسٹ کرائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں