آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بن کر مسافر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار

خاتون نے ڈیفنس فیز فور سے ٹیکسی بک کرائی لیکن اصل ڈرائیور کے بجائے ملزم باقر نے پہنچ کر خاتون کو بٹھالیا


Staff Reporter June 24, 2019
خاتون نے ڈیفنس فیز فور سے ٹیکسی بک کرائی لیکن اصل ڈرائیور کے بجائے ملزم باقر نے پہنچ کر خاتون کو بٹھالیا (فوٹو: فائل)

ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے جعلی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے عائشہ نامی خاتون کو ہراساں کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

ایکسپریس کے مطابق خاتون نے ڈیفنس فیز فور سے ٹیکسی بک کرائی اور اصل ڈرائیور کے بجائے ملزم باقر نے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا، ملزم نے جعل سازی کے ذریعے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی آئی ڈی ہیک کی تھی جس کے ذریعے وہ خود اصل ڈرائیور سے پہلے ہی خاتون کو لینے پہنچ گیا۔

ملزم نے موقع دیکھ کر کالا پل کے قریب خاتون کو چھوڑا اور موبائل چھین کر فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون ایئرہوسٹس ہے جس نے فوری طور پر پولیس کو واقعے سے مطلع کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم باقر فراڈ کے ذریعے آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے اور اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں کرچکا ہے، پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |