آئی ایم ایف پروگرام پراپوزیشن کا واویلا سیاسی دکانداری ہے تجزیہ کار

کشکول ، غلامی اور قومی وقار پر سمجھوتے کے الفاظ سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیے جاتے ہیں

ہرحکومت آئی ایم ایف کے پاس جاتی رہی ،پاکستان 1959سے قرضے لے رہاہے فوٹو: فائل

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہرحکومت آئی ایم ایف کے پاس جاتی رہی ہے اپوزیشن جماعتوں کا واویلا سیاسی دکانداری چمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔


کشکول ، غلامی اور قومی وقار پرسمجھوتے کے الفاظ سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اس بات کو نظر انداز کردیتے ہیں سرمایہ دارانہ نظامکی بنیاد ہی قرضے ہیں۔ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے قیام کا مقصد ممالک کو بیرونی مسائل کے حل میں مدد کرنا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سمجھنے کیلیے تاریخ کو کھنگالناہوگا، پاکستان 1959سے آئی ایم ایف سے قرضے لے رہا ہے۔
Load Next Story