امریکا پر واضح کرچکے ہیں ڈرون حملے خودمختاری کےخلاف ہیں پاکستان

ڈرون حملوں سے پاک امریکا دوستانہ تعلقات اورخطہ میں امن واستحکام کی کوششیں متاثرہو رہی ہیں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 06, 2013
گزشتہ رات شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں امریکی ڈرون حملے کے بعد دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکاکومتعدد بارمنع کیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی یکجہتی کے خلاف ہیں۔

دفترخارجہ سے حسب معمول جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت واضح طور پرکہہ چکی ہےکہ ڈرون حملوں میں معصوم شہری جاں بحق ہوتے ہیں اوران کامنفی اثرپڑتا ہے جب کہ ڈرون حملوں سےدونوں ممالک کےدوستانہ تعلقات اورخطہ میں امن واستحکام کی کوششیں متاثرہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل 31 اگست کو امریکی جاسوس طیاروں نےشمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حیسو خیل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں