شام میں پاکستانی قونصلر کا ناروا سلوک ڈرائیور کا اقدام خودکشی

ڈرائیور اقبال کا علاج جاری، وزارت خارجہ معاملے کا جائزہ لے رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ


خالد محمود June 24, 2019

دمشق میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے ڈرائیور نے ایک سفارت کار کے ساتھ مبینہ طور پر مالی امور سے متعلق تنازع پر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے بچا لیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزارت خارجہ کو دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اقبال کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت اب بہتر ہے۔ وزارت خارجہ معاملے کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے ڈرائیور محمد اقبال کا کہناہے کہ اس نے قونصلر مطیع الرحمن باجوہ کے پاس اپنی کچھ رقم بطور امانت رکھوائی تھی جب اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو قونصلر نے رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔ مذکورہ ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں