کراچی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کی کارروائی کی جائے وزیر اعظم

ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مشترکہ میکنزم بنایا جائے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک September 06, 2013
وزیر اعظم نے پیر پگارا کو فون کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کراچی کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے ہر طرح کی کارروائی کی جائے اور شہر میں امن کو ہر صورت بحال کیا جائے۔

وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری نثارعلی خان نے وزیر اعظم کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور قیام امن کے لیے اقدامات کویقینی اورمزید سخت بنانے کے ساتھ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مشترکہ میکنزم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت کی تمام ضروریات پوری کی جائیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے صدر پیر پگارا کو فون بھی کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کراچی کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں