زیادتی کے بعد قتل ننھی فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے فردوس عاشق

یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان جہاں قانون کا یکساں اطلاق اوراداروں کا استحکام یقینی بنایا جارہا ہے، فردوس عاشق


ویب ڈیسک June 24, 2019
ایسی قبیح حرکت کرنے والے کو مثالی سزا سے ہی معاشرے کو زندگی ملتی ہے، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق عوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔ یہ ہے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان جہاں قانون کا یکساں اطلاق، فوری عمل داری اور اداروں کا استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کو مثالی سزا سے ہی معاشرے کو زندگی ملتی ہے اور دل دہلا دینے والے واقعات کا تدارک ممکن ہے۔

فردوس عاشق نے ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کو شاباش دیتے ہیں جس کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کے نتیجے میں گھناؤنے جرم کا مرتکب گرفتارہے۔ پولیس اسی جذبے سے خدمات جاری رکھے تاکہ عوام کے ان پر اعتماد اور احساس تحفظ میں مذید اضافہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں