ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے شاہد نذیر کے نادہندہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

شاہد نزیر نے کمپنی سے 66 لاکھ روپے بطور قرض لئے لیکن واپس نہیں کئے، کمپنی کا کورٹ میں مؤقف


ویب ڈیسک September 06, 2013
شاہد نزیر نے کمپنی سے 66 لاکھ روپے بطور قرض لئے لیکن واپس نہیں کئے، کمپنی کا کورٹ میں مؤقف۔ فوٹو : فائل

ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار شاہد نذیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک نجی کمپنی نے شاہد نذیر کے خلاف بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شاہد نذیر نے کمپنی سے قرض کے طور پر 66 لاکھ روپے لئے لیکن انہوں نے یہ پیسے واپس نہیں لوٹائے، کمپنی کی جانب سے درخواست دائر ہونے کے بعد بینکنگ کورٹ نے شاہد نذیر کو طلب کیا تھا لیکن وہ کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اس لئے بینکنگ کورٹ نے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں